• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163267

    عنوان: کیا سنت اعتکاف میں كسی جگہ آنے جانے كی نیت كرنا درست ہے؟

    سوال: کیا سنت اعتکاف میں نیت کرنا کہ میں درس کے لئے جاوں گا یا دوسری مسجد میں تراویح پڑھانے کیلئے جاؤں گا وغیرہ کی نیت کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 163267

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1317-1121/D=11/1439

    اعتکاف مسنون جو رمضان کے اخیر عشرہ میں سنت موٴکدہ ہے اس میں اس طرح سے استثنا کی نیت کرنا جائز نہیں مثلاً میں روزانہ درس کے لیے جایا کروں گا؟ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بلا استثناء اعتکاف منقول ہے اب بندوں کے لیے اسی ہیئت وکیفیت کے ساتھ کرنا مسنون ہوگا، اس میں تغیر کرنے سے وہ اعتکاف مسنون باقی نہ رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند