• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 163088

    عنوان: روزہ میں اپنی بیوی سے موبائل پر سیکسی بات کرنا

    سوال: موبائل پہ اپنی بیوی سے سیکسی بات کرنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ اور بات کرنے کے دوران جو پیشاب کے راستے سے پانی نکلتا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ کیا اس سے غسل واجب ہوجاتاہے ؟ برائے کرم تسلی بخش جواب دیکر شکریہ کا موقعہ عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1147-993/D=10/1439

    بیوی سے شہوت انگیز باتیں کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، ایسی شہوت انگیز باتیں کرنے سے جولسدار مادہ نکلتا ہے یہ مذی ہے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے غسل واجب نہیں بشرطیکہ اس مادہ کے نکلنے سے شہوت میں اضافہ ہوتا ہو، اور اگر مادہ اچھل کر نکلے اور اس کے نکلنے سے عضو میں فتور آجائے شہوت دب جائے تو وہ منی ہوتی ہے اس سے غسل فرض ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند