• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162511

    عنوان: ۴۶/ ڈگری درجہٴ حرارت میں روزہ رکھنا

    سوال: پربھنی، مہاراشٹر میں درجہ حرارت ۴۶/ ڈگری ہے ایسے میں روزہ رکھنا بہت مشکل ہور ہا ہے تو ایسی حالت میں روزہ قضا کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 162511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1075-961/D=10/1439

    خواہ مخواہ درجہ حرارت کا تصور کرکے اپنا ٹمپریچر نہ بڑھائیں روزہ کا تعلق ایمان، امید ثواب اور ہمت سے ہے، بہت سے لوگ اس علاقہ میں بھی روزہ رکھ رہے ہیں سوچنے سے مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ عمل میں آسان فرمادیتے ہیں۔اگر کسی شخص کے اندر واقعی طاقت نہیں ہے روزہ کی برداشت نہیں کرسکتا تو اس کے لیے اجازت ہے کہ ابھی نہ رکھے بعد میں قضا کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند