• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162484

    عنوان: مسجد كے برابر والے گھر میں مائك لگاكر عورتوں كا تراویح كی جماعت میں شریك ہونا

    سوال: ہماری تروایح کی نماز مسجد میں ہو رہی ہے اور ایک مائک لگاکر برابر والے گھر میں عورتوں کی تراویح بھی ہو رہی ہے، کیا یہ درست ہے؟ براہ کرم، اس کے بار ے میں بالتفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 162484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1219-1004/sd=10/1439

    اگر مسجد اوربرابر والے گھر کے درمیان فاصلہ ہے ، تو گھر میں عورتوں کی اقتدا ء ہی صحیح نہیں ہوگی اور اگر اتصال کی شکل بن جائے ، تب بھی متصل گھر میں مائک لگاکر محلے کی عورتوں کا اپنے گھروں سے آکر جماعت کے ساتھ تراویح پڑھنا ممنوع ہے ، عورتوں کو اپنے اپنے گھر میں تراویح پڑھنی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند