• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162113

    عنوان: قضا روزوں كی جگہ فدیہ دینا؟

    سوال: رمضان میں خواتین کے مخصوص ایام میں قضا ہونے والے روزے بعد میں ادا نہ ہوسکیں صحت کے ناگزیر مسائل کی وجہ سے تو اس کے لئے شریعت میں کیا احکامات ہیں؟

    جواب نمبر: 162113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1164-998/SD=10/1439

    رمضان کے بعد اولاً آہستہ آہستہ روزے کی قضا کی کوشش کرنی چاہیے ؛ لیکن اگر خرابی صحت کی وجہ سے روزوں کی قضا پر قدرت نہ ہو اور آئندہ صحت ٹھیک ہونے کی امید نہ ہو،تو مجبوری کی حالت میں شریعت کی طرف سے رخصت ہے کہ ہرروزے کے عوض ایک کلو 633 گرام گندم یا اس کی بازاری قیمت بطور فدیہ محتاج و غریب کو صدقہ کردی جائے ۔

    ------------------------------

    نوٹ: جواب درست ہے البتہ فدیہ ادا کرنے کے بعد بھی اگر کبھی روزہ رکھنے کی وقت آگئی خواہ سردی کے چھوٹے دنوں میں ہی تو روزہ رکھنا فرض ہوگا اور فدیہ کالعدم ہوجائے گا، لہٰذا فدیہ وہی ادا کرے جسے صحت کے عود کرنے سے بالکل مایوسی ہو۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند