• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 162088

    عنوان: حاملہ اور شوگر كی مريضہ كے لیے روزے كا حكم؟

    سوال: سوال زید کی اہلیہ محترمہ حاملہ ہے اور شوگر کی مریض ہے اب اس وقت رمضان المبازک کے روزہ گرمی کے وقت میں ہیں اب بچے کی ولادت میں پانی کی کمی کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پائے گی ، ڈاکٹر بولتے ہیں پانی خوب پینا جس سے بچے کی پیدائش آسانی سے ہو جائے ۔ حضرات مفتیان کرام اس وقت روزہ کا کیا حکم ہے قرآن وحدیٹ کی روشنی میں جواب مطلع فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 162088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1135-1062/M=10/1439

    صورت مسئولہ میں زید کی اہلیہ جو کہ حاملہ ہے اور شوگر کی مریضہ بھی ہے اگر اس کو روزہ رکھنے کی وجہ سے اپنی جان یا حمل کا خطرہ ہے اور ضرر لاحق ہونے کا اندیشہ ہے تو ایسی صورت میں اس کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، بعد میں وہ چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کرلے گی۔ إذا خافت الحامل أو المرضعة علی أنفسہما أو علی ولدہما جائز الفطر وعلیہما القضاء․ (التاتارخانیة: زکریا ۳/۴۰۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند