• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152179

    عنوان: اگر کوئی غیر مؤمن افطار دے تو لے سکتے ہیں؟

    سوال: اگر کوئی غیر مؤمن افطار دے تو لے سکتے ہیں؟ براے کرم جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1176-1148/M=9/1438

    اگر معلوم یا قرائن سے محسوس ہو کہ افطار کی دعوت دینے والا، ذاتی و سیاسی اغراض کے حصول کے لیے دعوت دے رہا ہے یا محض شہرت و ریا پیش نظر ہے جیسا کہ آج کل عامةً افطار پاٹیوں کا حال ہے تو ایسی دعوت میں شرکت سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند