• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152143

    عنوان: كیا عید اور بقرعید کے بعد تین دن تک روزے رکھنا حرام ہے؟

    سوال: میں نے بہشتی زیور میں یہ پڑھا ہے کہ عید اور بقرعید کے بعد تین دن تک روزے رکھنا حرام ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ اور کیا ہم عید کے اگلے دن کا روزہ رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 152143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1151-1154/M=9/1438

    جی ہاں یہ صحیح ہے کہ عید الفطر اور بقرعید کے دن روزہ رکھنا حرام ہے اسی طرح بقرعید کے بعد تین دن تک (گیارہویں بارہویں اور تیرہویں ذی الحجہ تک) روزہ رکھنا ممنوع ہے۔ عید الفطر کے اگلے دن روزہ رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند