• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 151843

    عنوان: سفر میں روزے کی نیت میں تاخیر

    سوال: ان شاء اللہ 7رمضان کو عمرہ کیلیے صبح 5 بجے فلائٹ ہوگی اس دن میں روزے کی نیت کتنے بجے تک لیٹ کرسکتا ہوں تاکہ روزہ چھوڑنے یا رکہنے کا فیصلہ کرسکوں؟ واضح رہے کہ اس دن ملتان ائیر پورٹ پر صبح صادق3:40 پر اور مکہ میں مغرب6:55 پر ہوگی، ملتان اور مکہ کے وقت میں 2گہنٹے کا فرق ہے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 151843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 920-851/sd=9/1438

    آپ نصف النہار شرعی ( ضحوہ کبری، صبح صادق اور غروب آفتاب کا بالکل درمیانی وقت) سے پہلے پہلے روزہ کی نیت کر سکتے ہیں۔

    فیصح أداء صوم رمضان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بنیة من اللیل۔ ۔ ۔ ۔ ۔ إلی الضحوة الکبری۔ قال ابن عابدین : قولہ : الضحوة الکبری المراد بہا نصف النہار الشرعی۔ ( رد المحتار : ۳۳۸/۳۔ ۔ ۳۴۱، ط: زکریا )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند