• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 151756

    عنوان: دودھ پلانے و الی عورت کے لیے روزے کا حکم؟

    سوال: جس عورت کا بچہ ۳ مہینہ کا ہو اور ماں کا دودھ پیتا ہو اس صورت میں ماں کے لئے روزہ کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 151756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 949-996/B=9/1438

     

    اگر روزہ رکھنے سے ماں کا دودھ بہت کم ہوجاتا ہے اور بچہ کی ہلاکت کا اندیشہ ہو تو ایسی حالت میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، بعد میں قضا کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند