عبادات - صوم (روزہ )

India

سوال # 151746

کیا فرماتے ہیں علم کرام کیا نفلی روزوں مثلاً ( ۵۱ شعبان یا رمضان کے بعد کے ۶ روزے )کے روزوں کے سحر و افطار کا لئے بھی اسی طرح لاؤڈ سپیکر پر باآواز بلند اعلان کیا جا سکتا ہے جس طرح ماہ رمضان میں کیا جاتا ہے ؟

Published on: Jun 3, 2017

جواب # 151746

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 813-659/D=9/1438



ایک دو مرتبہ تو رمضان میں اعلان کرنے کی گنجائش ہے، اس سے زائد یا مسلسل اعلان کرتے رہنا رمضان میں بھی درست نہیں کہ جو پہلے فارغ ہوچکا یا مریض ومعذور ہے یا تہجد میں مشغول ہے ان سب لوگوں کو تکلیف ہوگی۔



لیکن ۱۵/ شعبان یا رمضان کے بعد ۶/ روزے چونکہ عام مسلمانوں کا معمول نہیں ہے، اس لیے اکثریت کے خلل کا لحاظ کرتے ہوئے اعلان نہ کرنا مناسب ہے، جس کو روزہ رکھنے کا ارادہ ہو وہ اٹھنے کا بھی خود ہی انتظام کرے گا، اور افطار کے لیے اذان مغرب کافی ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات