• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 149569

    عنوان: سوکر اٹھنے کے بعد دانت میں خون لگادکھائی دے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: حضرت! دن میں سوکر اٹھنے کے بعد دانت میں خون دیکھا جب تھوکا تو ․․․․․․․ اب یقین ہو جائے کہ حلق کے نیچے خون جس کی مقدار تھوک سے زیادہ ہو گئی تو روزہ ٹوٹ جائے گا․․․․․․ مگر سوال یہ ہے کہ یقین کیسے ہوگاکہ گیا ہے یا نہیں گیا؟ یہ تو نیند میں پتا ہی نہیں چلتا، بس شک ہوتا ہے کہ جب دانت میں خون ہے تو شاید اندر بھی گیا ہوگا؟ یقین کیسے ہو؟ اس حالت میں کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 149569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 809-777/M=7/1438

    اگر خون، تھوک پر غالب ہو اور وہ حلق کے اندر چلا جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؛ لیکن اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ خون خلق کے نیچے گیا ہے اور یقین کا مطلب ہے کہ دل کا تردد دور ہوجائے اور اسے طمینان ہوجائے کہ ہاں یہی صورت پیش آئی ہے، اور صرف شک کی بنا پر فساد کا حکم نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند