• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18300

    عنوان:

    میں گزشتہ نو یا دس سال سے منھ کی بدبو کے مرض میں مبتلا ہوں۔ کافی علاج کے بعد بھی کوئی افاقہ نہیں ہورہا ہے۔ اس بدبو کی وجہ سے میرے جاننے والے مجھ سے بات کرنے سے کتراتے ہیں اور قریب نہیں آتے۔ ہر طرح کی مسواک، ٹوتھ برش، منجن استعمال کرکے دیکھ لیا او رکر رہا ہوں لیکن فائدہ ندارد۔ نماز کے وقت خوشبو کا استعمال بھی کیا بدبو اس کے باوجود بھی محسوس میں آجاتی ہے۔ اس صورت میں آیا میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہوں یا گھر میں پڑھ سکتاہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2421=1935-12/1430

    اگر کسی صورت سے کچھ دیر کے لیے بدبو زائل ہوجایا کرے اور فرض جماعت سے پڑھ کر بقیہ نماز گھر پڑھ لیا کریں تو ایسا کرلیا کریں، ورنہ گھرپر ہی نماز فرض وغیرہ ادا کرتے رہیں۔ بدبو رہتے ہوئے مسجد نہ جایا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند