• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18151

    عنوان:

    اللہ آپ کو اس کار خیر کی جزا دے، مجھے ایک سوال کا جواب دے کر ممنون فرمائیں۔ میرا سوال ہے کہ [کیا تراویح اور تہجد ایک ہی نماز کے دو نام ہیں یا تراویح اور تہجد دو علیحدہ علیحدہ نمازیں ہیں؟ برائے کرم قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔ حدیث کا کوئی حوالہ بھی لکھ دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1836=1836-12/1430

    تراویح اور تہجد دونوں علاحدہ علاحدہ نمازیں ہیں، تہجد کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: أفضل الصلاة بعد الفریضة صلاة اللیل (مسلم) اور لابدّ من صلاة بلیل ولو حلب شاة، وما کان بعد صلاة العشاء فہو من اللیل (طبرانی) اورتراویح کے بارے میں روایت ہے: کان الناس یقومون في زمان عمر بن الخطاب في رمضان بثلاث وعشرین رکعة (موطا امام مالک)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند