• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18020

    عنوان:

    حضرت رائے وند اجتماع کے دوسرے دن فجر کی نماز کے فوراً بعد جنازہ پڑھایا گیا۔ میں یہ جانتا تھا کہ فجر اور عصر کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں۔ آپ کیا فرماتے ہیں؟

    سوال:

    حضرت رائے وند اجتماع کے دوسرے دن فجر کی نماز کے فوراً بعد جنازہ پڑھایا گیا۔ میں یہ جانتا تھا کہ فجر اور عصر کی نماز کے بعد کوئی نماز نہیں۔ آپ کیا فرماتے ہیں؟

    جواب نمبر: 18020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1814=1814 - 12/1430

    فجر اور عصر کی نماز کے بعد کوئی نفل نماز پڑھنا منع ہے، نماز جنازہ پڑھنا درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند