• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17850

    عنوان:

    اگر کسی شخص کی بہت سی نمازیں قضا ہوں اور وہ نماز نہ پڑھتا ہو تو کیا اسکی طرف سے کوئی کفارہ دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اور اس کفارے کی کیا صورتیں ہوں گی۔

    سوال:

    اگر کسی شخص کی بہت سی نمازیں قضا ہوں اور وہ نماز نہ پڑھتا ہو تو کیا اسکی طرف سے کوئی کفارہ دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اور اس کفارے کی کیا صورتیں ہوں گی۔

    جواب نمبر: 17850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):372tb=2554-12/1430

    اگر وہ قضا نماز پڑھنے کی طاقت رکھتا ہے تو اسے قضا پڑھنا ضروری ہے۔ کفارہ دینا درست نہ ہوگا۔ البتہ اگر کوئی سخت معذوری میں نماز نہ پڑھ سکا اور وفات پاگیا اور نماز کا کفارہ دینے کی وصیت کرگیا، تو اس کی طرف سے ورثہ کو کفارہ نکالنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند