• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178498

    عنوان: نماز میں ایک تکبیر زیادہ کہہ دی تو كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر کسی نے نماز میں ایک تکبیر زیادہ کہہ دی تو سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟ اور اگر سجدہ سہو کرلیا تو نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 178498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 839-741/M=09/1441

    نماز میں ایک تکبیر کی زیادتی موجب سجدہ سہو نہیں، اگر ایک تکبیر زائد کہہ دی تھی تو سجدہ سہو کی ضرورت نہیں تھی، اگر سجدہ سہو کرلیا تو بھی نماز ہوگئی، اعادہ لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند