• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178442

    عنوان: کم دوری پر واقع کسی آبادی میں جا کر پندرہ دن کی اقامت اختیار کر لی تو یہ پہلا وطن اقامت باطل ہو گا یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی شخص کسی جگہ کو وطن اقامت بنا لے پھر مسافت سفر سے کم دوری پر واقع کسی آبادی میں جا کر پندرہ دن کی اقامت اختیار کر لی تو یہ پہلا وطن اقامت باطل ہو گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 178442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 777-627/D=09/1441

    وطن اقامت باطل ہونے کے لئے مسافت شرعی (تقریباً ۷۸/ کلومیٹر) کے سفر کے ارادہ سے نکلنا ضروری ہے چنانچہ ۷۸/ کلومیرٹ سے کم مقدار کے لئے اگر نکلا تو اس کا وطن اقامت باطل نہیں ہوگا لہٰذا اس نئی جگہ (جو ۷۸/ کلومیٹر سے کم ہے) کے راستہ میں اور اس جگہ مقیم ہی رہے گا۔ قال فی الدر: ویبطل وطن الاقامة بمثلہوبالوطن الاصلی وبانشاء السفر ۔ الدر مع الرد: ۲/۶۱۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند