• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178376

    عنوان: کیا عورت تکبیر پڑھ سکتی ہے؟

    سوال: کیا عورت تکبیر پڑھ سکتی ہے فرض نماز کے لیے جو گھر پر ہو رہی ہے ؟

    جواب نمبر: 178376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 775-631/D=09/1441

    عورت کا اقامت (تکبیر) کہنا مکروہ ہے اذان و اقامت ایسے اعمال ہیں جو مردوں کے ساتھ خاص ہیں۔ لہٰذا اگر کوئی بالغ یا سمجھدار لڑکا اقامت کہنے والا نہ ہو تو مرد (امام) خود ہی اقامت کہہ کر نماز شروع کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند