• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178205

    عنوان: اگر كسی مقتدی كا ایك سجدہ چھوٹ جائے تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال: ایک بندہ شور کی وجہ سے امام کے پیچھے صرف ایک سجدہ کرسکا تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 178205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:845-657/L=9/1441

    نماز میں دونوں سجدے فرض ہیں، اگر کوئی بھی سجدہ فوت ہو جائے تو نماز فاسد ہو جاتی ہے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں اس بندہ کی نماز فاسد ہو گئی، اس کا اعادہ کرنا ضروری ہے ۔

    فی مختصر غنیة المتملی : السجدات خمس، صلبیة وہی فرض. (مختصر غنیة المتملی ص:۸۶۲)وفی المحیط البرہانی : ثم ینظر إن کان المتروک سجدة صلبیة فعلیہ إعادة الصلاة؛ لأنہا رکن، وترک الرکن یفسد الصلاة.[المحیط البرہانی فی الفقہ النعمانی 1/ 517)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند