• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 178086

    عنوان: نماز باجماعت میں گھر کی عورتوں کا شریک ہونا

    سوال: کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد بند ہے ، اس لیے گھر پہ ہی جماعت کے ساتھ نماز کا نظم کیا ہے، پر کیا ہمارے ساتھ ہمارے گھر کی عورتیں بھی نماز ادا کرسکتی ہیں؟ یا کچھ شرائط ہیں اس کے لیے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 178086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1005-741/H=08/1441

    گھر کی عورتیں شریک ہو سکتی ہیں امام کے پیچھے مردوں کی صف ہوگی اور اُس کے پیچھے عورتیں صف بناکر کھڑی ہوں گی اگر بچے بھی ہوں تو مردوں کے پیچھے بچوں کی اور اُن کے پیچھے عورتوں کی صف بنائی جائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند