• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17742

    عنوان:

    ہم جس مسجد میں نماز پڑھتے ہیں اس مسجد میں عصر کی نماز کے بعد امام صاحب کتاب کی تعلیم کرتے ہیں اور نماز اوردعا کے درمیان امام صاحب پانچ سے دس منٹ میں دینی معلومات بتاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے جن حضرات کی رکعتیں چھوٹی ہوئی ہیں نماز میں خلل ہوتا ہے، اور کچھ مصلی اس وجہ سے ناراض ہیں اب شریعت کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17742

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2128=1695-12/1430

    یوں بھی نماز ودعا کے درمیان بالعموم لوگ تسبیح فاطمی پڑھتے ہیں، لہٰذا معمولاً کتاب سنانے کی عادت نہ بنائی جائے اور جب کہ کچھ لوگ مسبوق ہوں، ان کو اپنی نماز پوری کرنے میں خلل واقع ہونے کا امکان ہے، تب تو اس درمیان کتاب سنانے سے احتراز ہی کیا جائے، بعد دعا کتاب سنانے کا معمول بہتر ہے، اسی کو اختیار کیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند