• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176800

    عنوان: اگر دوسری ركعت میں پچھلی سورت پڑھی دی تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال: فرض نماز میں قرات کے دوران اگر پہلی رکعت میں جو سورت پڑھی گئی تو دوسری رکعت میں اس سے پچھلی سورت پڑھ لیں تو نماز کیسے درست کی جائے گی ؟ اگر ایسا غلطی سے ہوا ہے تو نماز کیسے درست کرنی ہوگی؟ اور اگر جان بوجھ کے ایسا کیا ہے تو تب کیا حکم ہے؟ مثلا پہلی صورت میں سورہ لہب پڑھی اور دوسرے میں سورہ نصر اسی طرح دو چھوٹی سورتوں کے درمیان کیا ایکا صورتوں چھوڑ سکتے ہیں مثلا اگر پہلی رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی تو دوسری میں سورہ ناس پڑھ سکتے یا ضروری ہے کہ سورہ فلق ھی پڑھیں تفصیلا جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 176800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 600-559/M=06/1441

    نماز میں سورتوں کی ترتیب کا خیال کرتے ہوئے قراء ت کرنا سنت ہے جان بوجھ کر خلاف ترتیب پڑھنا مکروہ ہے ، عمداً پہلی رکعت میں سورہ لہب اور دوسری رکعت میں سورہ نصر پڑھنا خلاف سنت ہے۔ اسی طرح عمداً دو سورتوں کے درمیان ایک چھوٹی سورت چھوڑ دینا بھی کراہت سے خالی نہیں اگر پہلی رکعت میں سورہ اخلاص پڑھ لی تو دوسری میں سورہ فلق پڑھنی چاہئے، خلاف سنت طریقے پر پڑھنے کی صورت میں نماز اگرچہ ہو جاتی ہے لیکن ثواب میں کمی آتی ہے اس لئے مکروہ کے ارتکاب سے بھی بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند