• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176576

    عنوان: حضورﷺ کا نماز کے لیے وضو کرنے میں کیا معمول تھا؟

    سوال: حضورﷺ کا نماز کے لیے وضو کرنے میں کیا معمول تھا؟ کیا عموماً ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھتے تھے یا ہر نماز کے لیے نیا وضو بناتے تھے۔ سفر اور حضر دونوں کے لیے بتائیں؟

    جواب نمبر: 176576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 563-522/M=06/1441

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول یہ تھا کہ ہر نماز کے لیے الگ وضو فرماتے تھے لیکن گاہے ایک ہی وضو سے کئی نمازیں پڑھنا بھی ثابت ہے۔ عن بریدة -رضی اللہ عنہ- قال: کان النبي -صلی اللہ علیہ وسلم- یتوضأ لکل صلاة ، فلما کان عام الفتح، صلی الصلوات کلّہا بوضوء واحد ومسح علی خفّیہ ، فقال عمر -رضی اللہ عنہ-: إنک فعلت شیئاً لم تکن فعلتہ ، قال: عمداً فعلتہ ۔ (ترمذی: ۱۹۱) (مسلم: ۱/۱۳۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند