• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175639

    عنوان: کیا نماز کے سجدوں میں دعا مانگ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا نماز کے سجدوں میں دعا مانگ سکتے ہیں؟کیا عربی کے علاوہ اپنی مادری زبان میں بھی مانگ سکتے ہیں؟اور اگر اس بارے میں فرض، سنت اور نفل نمازوں کے لئے مختلف جواب ہے تو براہ مہربانی تفصیل سے بتا دیں۔

    جواب نمبر: 175639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 518-423/H=05/1441

    فرض نماز کے سجدوں میں دعا نہیں کرنی چاہئے؛ البتہ نفل اور سنت کے سجدوں میں منقول دعاوٴں کے ذریعہ یا کم از کم عربی زبان میں آخرت سے متعلق دعا کرنے کی گنجائش ہے، عربی کے علاوہ اپنی مادری زبان میں دعا نہیں مانگ سکتے ہیں۔ (فتاوی عثمانی: ۱/۲۶۵، ط: مکتبہ معارف القرآن، کراچی) ودعا بالعربیة وحرم بغیرہا (الدر المختار: ۲/۲۳۳، ۲۳۴، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند