• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175603

    عنوان: آذان مغرب اور جماعت كے درمیان كتنا وقفہ كیا جاسكتا ہے؟

    سوال: عرض گزار ہوں کہ مغرب کی اذان اور جماعت کے درمیاں کتنا وقفہ کیا جاسکتاہے؟غرض اس وقفہ کی یہ ہوکہ وضو کرنے والے نمازی تکبیراولیٰ میں شام ہوسکیں احسن الفتاوی جو وقفہ اذان مغرب کے بعد مذکور ہے کیا وہ صرف رمضان شریف کیلئے ہے یا پورے سا ل کیلئے ہے؟

    جواب نمبر: 175603

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:337-279/sd=5/1441

    مغرب کی نماز میں تعجیل مستحب ہے، اذان کے بعد جلد از جلد نماز شروع کردینی چاہیے ، اذان اور نماز کے درمیان اتنی تاخیر کرنا کہ جس میں دو رکعت پڑھی جاسکے، مکروہ تنزیہی ہے اور نمازیوں کو چاہیے کہ وہ مغرب کی اذان سے پہلے وضوء وغیرہ کرکے مسجد پہنچنے کا اہتمام رکھیں، تاکہ تکبیر اولی مل جائے ۔

    قال الحصکفی: و تعجیل مغرب مطلقا و تاخیرہ قدر رکعتین یکرہ تنزیہا۔( الدر المختار مع رد المحتار: ۲۹/۲، کتاب الصلاة، ط: زکریا، دیوبند) احسن الفتاوی کا حوالہ یا متعلقہ صفحہ منسلک کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند