• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175397

    عنوان: شہید کا جگہ شدید اور شدید كی جگہ شہید پڑھ دے تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ امام صاحب نے سورہ عادیات میں شہید کا جگہ شدید اور شدید کا جگہ شہید پڑھ دیا یعنی برعکس پڑھا تو کیا ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے ؟ نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟ اگر نہیں ہوگی تو کیا کیا جائے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:455-57T/B=5/1411

    صورتِ مذکورہ میں دونوں جگہوں میں معنی میں تغیر ہوگیا لیکن یہ تغیر فاحش نہیں ہوا ہے اس لیے نماز ہوجائے گی، فسادِ نماز اور اعادہ کا حکم نہیں لگایا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند