• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15718

    عنوان:

    میں تامل ناڈو میں رہتا ہوں، یہاں عصر کی نماز 4:00 بجے ہوتی ہے، جب کہ مغرب 6:50 و عشا 8:20 پر ہوتی ہے، یہ لوگ امام شافعی کے مسلک کے ہیں، مجھے عصر و مغرب کس وقت ادا کرنی بہتر ہے۔

    سوال:

    میں تامل ناڈو میں رہتا ہوں، یہاں عصر کی نماز 4:00 بجے ہوتی ہے، جب کہ مغرب 6:50 و عشا 8:20 پر ہوتی ہے، یہ لوگ امام شافعی کے مسلک کے ہیں، مجھے عصر و مغرب کس وقت ادا کرنی بہتر ہے۔

    جواب نمبر: 1571801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1886=1514/1430/ھ

     

    آپ عصر ومغرب حنفی اوقات الصلاة کے لحاظ سے پڑھنے کی سعی کیا کریں، جس مسجد میں اوقاتِ صلات بلحاظ حنفی مسلک نماز باجماعت ہوتی ہو اس میں نماز کی ادائیگی کا اہتمام رکھیں، کبھی کسی وقتی ضرورت سفر وغیرہ کی وجہ سے مذکور فی السوال مسجد میں اداء کرلی تو نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، مگر دائما ایسا نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند