• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 14493

    عنوان:

     اگر مسافر ہو ں تب بھی کیا وہ دوسری جماعت نہیں کر سکتے؟ (۲)بہت سے تبلیغی جماعت کے ساتھی جماعت فوت ہونے کے بعد دوسری جماعت کرتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ (۳)بہت سی مسجدوں میں مسجد کی شرعی حدمتعین ہوتی ہے، تو کیا ہم اس حد کے باہر جماعت کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1227=1167/ب

    مسجد کی شرعی حد کے باہر کے حصہ میں دوسری جماعت کی جاسکتی ہے۔

    (۲) اگر مسجد کی شرعی حد کے باہر کرتے ہیں تو بلاکراہت جائز ہے۔

    (۳) جی ہاں کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند