• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10704

    عنوان:

    ہم کس وقت سجدہ(نماز) نہیں ادا کرسکتے ہیں چونکہ میں اپنی گزشتہ نمازیں پوری کررہا ہوں اس لیے میں عصر کی نماز کے بعد بھی پڑھتا ہوں تاکہ میں اپنی گزشتہ چھوٹی ہوئی نمازیں پوری کرسکوں؟نیز کیا میں اپنی گزشتہ نمازیں فجر کے بعد بھی پڑھ سکتا ہوں؟ برائے کرم جلد عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 165=165/ م

    تین اوقات (طلوعِ آفتاب، غروبِ آفتاب اور نصف النہار) ایسے ہیں کہ ان میں کوئی نماز یا سجدہٴ تلاوت ادا کرنا ممنوع ہے، البتہ آپ اپنی گزشتہ (فوت شدہ) نمازیں فجر کے بعد طلوعِ آفتاب سے قبل ادا کرسکتے ہیں، اور عصر کے بعد بھی قضاء نمازیں پڑھ سکتے ہیں، ہدایہ میں ہے: لا بأس بأن یصلي في ہذین الوقتین الفوائتَ ویسجد للتلاوة (ہدایة)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند