• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10518

    عنوان:

     کیا خانہ کعبہ کے اندر کوئی بندہ نماز ادا کرسکتاہے؟ اگر ہاں تو منھ کس طرف کرے گا؟ کیا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خانہ کعبہ میں نماز ادا کی ہے؟ اس بارے میں تفصیل کیا ہے؟

    سوال:

     کیا خانہ کعبہ کے اندر کوئی بندہ نماز ادا کرسکتاہے؟ اگر ہاں تو منھ کس طرف کرے گا؟ کیا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خانہ کعبہ میں نماز ادا کی ہے؟ اس بارے میں تفصیل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 10518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 139=139/ م

     

    (۱) خانہٴ کعبہ کے اندر نماز ادا کی جاسکتی ہے: کما فی الدر المختار: یصحّ فرض ونفل فیھا الخ

    (۲) جس جانب بھی منھ کرلے، درست ہے۔

    (۳) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خانہ کعبہ میں نماز ادا کی ہے، بخاری اور مسلم شریف میں روایت ہے: عن ابن عمر -رضي اللہ عنہما- قدم رسول اللہ صلیی اللہ علیہ وسلم یوم الفتح ، فنزل بفناء الکعبة ․․․․ قال: ثم دخل النبي صلی اللہ علیہ وسلم وبلال وأسامة بن زید وعثمان بن طلحة، وأمر بالباب فأغلق، فلبثوا فیہ ملیًّا․․․․ فقلت لبلال: ھل صلّی فیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم؟ قال: نعم! (بخاری ومسلم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند