• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 176702

    عنوان: شوہر اپنی بیوی كو دائیں طرف سلائے یا بائیں طرف؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ جب مرد شادی کرتا ہے تو شوہر اپنی بیوی کو اپنی دائیں طرف سلائے یا اپنی بائیں طرف سالائے ، سنت طریقہ اور افضل کیا ہے ؟کس طرف سلائے؟

    جواب نمبر: 176702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 606-554/M=06/1441

    اس بارے میں شریعت سے کسی خاص طریقے کی پابندی منقول نہیں۔ یہ آدمی کی طبیعت و سہولت پر مبنی ہے، جس جانب شوہر مناسب سمجھے، بیوی کو سُلا سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند