• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 176514

    عنوان: جس خوشبو میں زعفران ملی ہو اس كا استعمال كیسا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب میرا ایک سوال ہے کہ اج کل عطر میں زاعفران بھی تھوڑا سا استعمال کیا جاتا ہے تو اس عطر کا استعمال کیا جائز ہے؟کیوں کہ میں نے حدیث میں اس کی ممانعت کا سنا ہے، براے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176514

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 555-573/M=06/1441

    اگر عطر میں خوشبو غالب ہے اور زعفران کا رنگ بہت قلیل مقدار میں ہے تو استعمال میں حرج نہیں، رنگ غالب نہیں ہونا چاہئے، حدیث میں مردوں کی خوشبو ایسی بتائی گئی ہے کہ جس میں رنگ نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند