• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 174499

    عنوان: تسبیحات كی گنتی کس ہاتھ اور کس انگلی سے شروع کرے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد تسبیحات پڑھتے ہیں وہ کونسے ہاتھ سے اور کس انگلی سے شروع کرنا چاہیے؟ دلائل کے ساتھ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 174499

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:42-60/sn=2/1441

    نبی کریم ﷺ سے دائیں ہاتھ کے پوروں سے تسبیحات پڑھنا ثابت ہے؛ اس لیے مستحب یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کے پورے سے تسبیحات پڑھے، رہا یہ سوال کہ کس انگلی کے پورے سے شروع کرے تو اس کی تفصیل نہیں مل سکی، بہر حال یہ کوئی ضروری امر نہیں ہے، آدمی حسب سہولت کسی بھی انگلی سے شروع کرسکتا ہے۔

    عن عطاء بن السائب، عن أبیہ، عن عبد اللہ بن عمرو، قال: رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعقد التسبیح ، قال ابن قدامة: بیمینہ. (سنن أبی داود 2/ 81)، رقم:1502) عن عطاء بن السائب، عن أبیہ، عن عبد اللہ بن عمرو، قال: رأیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم یعقد التسبیح بیدہ . (سنن الترمذی ، رقم: 3486)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند