• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 173531

    عنوان: دوسال سے کم عمر والے فربہ بھینس کے بچے کی قرانی کا حکم

    سوال: بھینس کا بچہ جو کہ دو سال میں ایک یا ڈیڑھ مہینہ کم ہے لیکن دیکھنے میں وہ خوب تندرست ہے کہ کوئی بھی دو سال سے کم نہیں کہے گا تو اس کی قربانی جاز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 17353101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:63-24/sn=2/1441

    بھینس کے اس بچے کی قربانی شرعا جائز نہیں ہے،گائے اوربھینس کی قربانی کے لیے قمری اعتبار سے مکمل دوسال عمر ہونا ضروری ہے، اگر چندروز بھی کم ہوں تب بھی قربانی جائز نہیں ہے خواہ کتنا ہی موٹا تازہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند