• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 173410

    عنوان: چار دانت والے بكرے كی قربانی درست ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر بکرے کے چار دانت ہوں تو قربانی ہو جاتی ہے ؟ میری الجھن ختم فرمائیں اور میرے لیے دعا فرمائیں ، شکریہ!

    جواب نمبر: 173410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 74-61/M=01/1441

    اگر بکرے کی عمر ایک سال مکمل ہے اور چارہ وغیرہ بآسانی کھا لیتا ہے اور جواز سے مانع کوئی عیب نہیں ہے تو اس کی قربانی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند