• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 172814

    عنوان: كیا زمین خریدنے اور مكان بنانے كے لیے جمع شدہ رقم پر قربانی ہے؟

    سوال: میرے پاس کچھ رقم ہے جس کی مقدار قربانی کے نصاب تک پہنچ جاتی ہے اور وہ رقم میں اپنا گھر بنانے کے لیے جمع کیا ہوں اور فی الحال میرا کوئی گھر نہیں ہے ۔میں ایک مدرسہ کا مدرس ہوں اور وہاں ہی رہتا ہوں اور میرا اس رقم سے زمین خریدنا اور گھر بنانا ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا میری یہ رقم حوائج اصلیہ سے زائد ہے جس کی وجہ سے مجھ پر قربانی واجب ہے ؟

    جواب نمبر: 172814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 709-1056/D=12/1440

    بقدر نصاب آپ کے پاس نقد روپئے بقرعید کے دن موجود ہیں تو آپ پر قربانی واجب ہے، روپئے گھر کی نیت سے رکھنے سے قربانی ساقط نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند