• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 172290

    عنوان: بڑے جانور کے ذبیحہ میں دوسرے فرقے والوں کا شامل كرنا؟

    سوال: مجھے یہ بات جاننی ہے کہ کیا میں اپنے بڑے (7 حصہ والے) جانور میں ایک دو حصہ اپنے پڑوسی جو کہ بریلوی ہیں، ان کو اپنے جانور میں شریک کر سکتا ہوں؟ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں اللہ آپ حضرات کو بے انتہا خوش رکھے۔

    جواب نمبر: 17229001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1183-1015/D=12/1440

    اگر آپ کا بریلوی پڑوسی شرکیہ عقیدہ مثلاً: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کوعالم الغیب جاننا، ہر جگہ حاضر و ناظر سمجھنا ، قبور اولیاء سے اپنی حاجات مانگنا وغیرہ،اس طرح کا عقیدہ نہ رکھتا ہو اور ذریعہ آمدنی بھی جائز ہے تو اس کو قربانی میں شر یک کر سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند