• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 165490

    عنوان: قربانی میں شریک كسی كی نیت قربانی و عقیقہ كی نہ ہو تو كیا حكم ہے؟

    سوال: قربانی کے حصوں میں سے ایک فرد کی نیت صحیح نہیں تھی قربانی کی نہیں یا ناجائز کمائی کی تھی، اس صورت میں دیگر باقی افراد کی قربانی صحیح ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165490

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 115-83/B=2/1440

    قربانی کے حصوں میں شریک افراد میں سے اگر کسی ایک کی بھی نیت قربانی و عقیقہ کے علاوہ ہے یا صرف پیسہ کمانے کی نیت ہے تو دیگر افراد کی قربانی بھی صحیح نہ ہوگی۔ (إن کان شریک الستة نصرانیا أو مریدا اللحم لم یجز عن واحد منہم لأن الإراقة لاتتجزأ ۔ (الدرالمختار، کتاب الأضحیة: ۹/۴۷۲، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند