• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 165165

    عنوان: قربانی درست ہونے کے لئے کیا چیزیں ضروری ہیں؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ ایک آدمی نے قربانی کی دعا اور بسم اللہ اکبر، پڑھ کے قربانی کی اور اللھم تقبلہ منی پڑھنے سے پہلے ، ھوں ھاں نھی اچھا وغیرہ کے الفاظ کہے اس کے بعد. اللھم الخ پڑھا تو کیا اس کی قربانی ھو گئی ؟ کیا مسئلہ ہے ،یعنی قربانی کی دعا کے درمیان بات کرنا، اور اس کے بعد دعا پڑھنا کیساہے ؟ براہ کرم جواب تحریر کریں۔

    جواب نمبر: 165165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 34-38/B=2/1440

    قربانی درست ہونے کے لئے نیت اور ذبح کے وقت ”بسم اللہ اللہ اکبر“ پڑھ لینا کافی ہے، بقیہ مشہور دعائیں مستحب ہیں، اس لئے اگر کسی شخص نے ذبح کے بعد ”اللہم تقبّلہ منی “ پڑھنے سے پہلے ہاں ، ھوں کرلیا یا بات چیت کرلی پھر دعا پڑھی تو اس سے قربانی پر کوئی اثر نہیں پڑے گے قربانی درست ہوگئی؛ البتہ دعاوٴں کے درمیان بات چیت کرنا مناسب نہیں۔ وفیہا تشترط التسمیة من الذّابح حال الذّبح ۔ (الدر المختار: ۹/۴۳۸، زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند