• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164953

    عنوان: ماہانہ تنخواہ اور گھریلو اخراجات کی برابری کی صورت میں قربانی کا حکم

    سوال: کیا کہتے ہیں علماٰدین شرح متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی کی ماہانہ تنخواہ گھریلو اخراجات کے بالکل برابر ہو اور شاید کبھی کھبار کسی اکا دکا ماہانہ تنخواہ میں ۱۰۰۰ یا ۱۵۰۰ روپے بچ جاتے ہوں۔ تو کیا اس شخص پر بقر عید کی قربانی واجب ہے ؟

    جواب نمبر: 164953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1397-1071/B=12/1439

    اگر وہ ایام قربانی میں صاحب نصاب نہیں رہتا تو اس پر قربانی واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند