• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164909

    عنوان: اہل مدرسہ کے خریدے ہوئے جانوروں میں سے کوئی جانور مرجائے

    سوال: مدرسہ میں قربانی کے جانور اہل مدرسہ پہلے سے خرید لیتے ہیں اور لوگ یا تو پورے جانور کی رقم دے دیتے ہیں یا کوئی ایک حصہ۔یا دو حصے کی رقم ادا کرتے ہیں اور تعیین ہوتی نہیں ہے کہ کس کا کونسا جانور یا کس کا حصہ کون سے جانور میں۔۔اب اگر کسی وجہ سے جانور مر گیا تو کس کا جانور گیا؟ کیسے حل کر یں گے ؟

    جواب نمبر: 164909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1507-136T/H=12/1439

    اہل مدرسہ نے جب ان جانوروں کو خریدا ہے تو وہی اُن جانوروں کے مالک ہوئے اور جب تک کسی جانور میں قربانی کرنے والے شرکاء کی تعیین نہ ہو تو اہل مدرسہ ہی مالک رہیں گے ایسی صورت میں جانور مرے گا تو اہل مدرسہ کا مرے گا اور جب کسی جانور میں شرکاء متعین کردیئے تو شرکاء مالک ہوگئے اگر ایسی صورت میں مرا تو شرکاء کا مرا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند