• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164114

    عنوان: قربانی کا گوشت ہندو یا عیسائی کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: کیا قربانی کا گوشت ہندو یا ایسے لوگوں کو دیا جاسکتا ہے؟ ایک بریلوی مولانا نے کہا کہ یہ گناہ ہے۔ براہ کرم، جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1221-1022/N=11/1439

    قربانی کا گوشت ہندو یا عیسائی یا کسی بھی غیر مسلم کو دے سکتے ہیں، اس میں کچھ گناہ نہیں؛ البتہ غریب مسلمانوں کو مقدم رکھنا چاہیے۔اور کسی بریلوی عالم نے جو بات کہی، وہ صحیح نہیں۔

    ویھب منھا ما شاء للغني والفقیر والمسلم والذمي کذا فی الغیاثیة (الفتاوی الھندیة، کتاب الأضحیة، الباب الخامس في بیان محل إقامة الواجب، ۵: ۳۰۰، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند