• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 163970

    عنوان: كونسے جانور کی قربانی افضل ہے؟

    سوال: اگر ایک شخص چالیس ہزار روپے قربانی پر لگانا چاھتا ہے ، ایک صورت میں وہ چالیس ہزار روپے کا ایک بکرا لے کر صرف اپنی ایک قربانی کر دیتا ہے ۔ دوسری صورت میں وہ چالیس ہزار روپے کا ایک بچھڑا لے کر قربان کرتا ہے جس میں سے ایک قربانی اپنی جبکہ بقیہ چھ قربانیاں وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے ماں باپ یا اور عزیز جو اس دنیا سے رخصت ھو چکے ییں ان کی طرف سے کرتا ہے ۔ اب دونوں صورتوں میں کونسی قربانی افضل ہے ؟ کس قربانی کا ثواب ذیادہ ہے ؟ جبکہ رقم دونوں صورتوں میں برابر ہے ۔

    جواب نمبر: 163970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1355-135T/H=12/1439

    قربانی کرنے میں اخلاص اورغرباء کا فائدہ دونوں جانوروں میں سے جس جانور کی قربانی میں زیادہ ہو اس کی قربانی افضل ہے اور صورتِ مسئولہ میں بڑے جانور کی قربانی میں اخلاص کی بھی زیادتی ہے نیز غرباء اور حضرت نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور والدین واعزہ کے ثواب کا فائدہ بھی زیادہ ہے اس لیے بڑے جانوروں کی قربانی افضل ہے اور اس میں ثواب بھی ان شاء اللہ زیادہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند