• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 159144

    عنوان: کیا دوسرے فرقے والوں کا ذبیحہ کھانا جائز ہے؟

    سوال: کیا دوسرے فرقے والوں کا ذبیحہ کھانا جائز ہے؟ مثلاً بریلوی، شیعہ، قادیانی، بوہرہ وغیرہ۔

    جواب نمبر: 159144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 701-523/SN=6/1439

    بریلوی کا ذبیحہ کھانے کی تو گنجائش ہے بہ شرطے کہ اس کی بدعت حد شرک کو نہ پہنچی ہوئی ہو، رہے شیعہ، بوہری اور قادیانی تو ان کا ذبیحہ کھانا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ شیعہ اپنے عقائد (جو ان کی معتبر کتابوں میں موجود ہیں) کی روشنی میں دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، اسی طرح بوہرے اور قادیانی بھی اپنے باطل عقائد ونظریات کی بنا پر دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند