• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 154388

    عنوان: جس شخص پر قرض ہے وہ خود کے نام یا پھر کسی مرحومین کے نام سے قربانی کرا سکتا ہے کیا؟

    سوال: حضرت، جس شخص پر قرض ہے وہ خود کے نام یا پھر کسی مرحومین کے نام سے قربانی کرا سکتا ہے کیا؟

    جواب نمبر: 15438831-Aug-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1420-1301/B=12/1438

    جس کے اوپر قرض ہے اسے چاہئے کہ وہ قربانی کے جانور خریدنے میں جس قدر پیسے لگائے پہلے اس پیسے کو قرض ادا کرنے میں صرف کرے، تاکہ قرض کا بار ہلکا ہو۔ تاہم اگر کسی مقروض نے اپنی طرف سے قربانی کی یا کسی مرحوم کی طرف سے کی تو وہ قربانی صحیح ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند