• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 153258

    عنوان: دم والي قرباني كركے بنگالی یا صومالی قصائی کو دے کر چلے جاتے ہیں، كیا ان لوگوں سے یہ بکرا سستا خرید کر کھانا جائز ہے ؟

    سوال: مکہ میں لوگ جو دم کرتے ہیں وہ ذبح خانہ میں ذبح کروا کر پورا بکرا وہی بنگالی یا صومالی قصائی کو دے کر چلے جاتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ان لوگوں سے یہ بکرا سستا خرید کر کھانا جائز ہے ؟ نوٹ دم کروانے والا ذبح کروانے کی اجرت ادا کرتا ہے ذبح خانہ والوں کوعلیحدہ سے ۔

    جواب نمبر: 153258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1304-1194/sd=12/1438

    جی ہاں ! جب ذبح کرنے والے بکرے کے مالک ہوجاتے ہیں، تو اُن سے بکرا سستا خرید کر کھانے میں مضائقہ نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند