• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 2438

    عنوان:

    اسلام کو چھوڑ کر جانے والے کے بارے میں قرآن کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ واجب القتل ہے؟ تفصیل سے قرآن اور سنت کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال:

    اسلام کو چھوڑ کر جانے والے کے بارے میں قرآن کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ واجب القتل ہے؟ تفصیل سے قرآن اور سنت کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 979/ د= 931/ د

    اسلام چھوڑکر مرتد ہونے والے شخص کو تین روز مہلت دی جائے گی، اپنے فیصلہ پر غور کرنے کی، اگر ارتداد سے رجوع کرلیتا ہے فبہا، ورنہ قاضی اسلام اس کے قتل کا حکم جاری کرے گا۔ اور بادشاہ اسلام اس کو نافذ کرے گا۔ اس سزا کے جاری کرنے کا حق بادشاہ اسلام کو ہے۔ ہرکس و ناکس اس سزا کے جاری کرنے کا مکلف نہیں ہے اور نہ ہی سزا جاری کرنا غیربادشاہ کے لیے جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند