• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 245

    عنوان:

    اگر جادو کا شبہ ہو‏، تو اس سلسلے میں جانکاری حاصل کرنے اور اس کے اثر سے بچنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال:

    اگر اس کا شبہہ ہو کہ کسی نے جادو کیا ہے، تو اس سلسلے میں جانکاری حاصل کرنے اور اس کے اثر سے بچنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟یہاں مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگ ہیں جو مختلف ذرائع سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا دھندہ اختیار کیے ہوئے ہیں ، ان کے جھانسے میں بہت سے لوگ عموماً عورتیں آجاتی ہیں۔ میں ان کے پاس جاکر ان سے معلوم نہیں کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ صحیح کو غلط سے امتیاز کرنا بڑا مشکل ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

    جواب نمبر: 245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 374/ب=375/ب)

     

    یہ تو کوئی دین دار قابل اعتماد عامل بتائے گا۔ اسی کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ ہم اس فن کے سلسلہ میں جانکاری نہیں رکھتے ہیں نہ اس سے بچنے اور اس کی کاٹ کا طریقہ جانتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند