متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 178220
جواب نمبر: 17822001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1028-748/H=09/1441
دوسرے نکاح کی دعاء نہ کرے کہ اس کی وجہ سے وساوس شیطانیہ و خطرات نفسانیہ کے بڑھنے کا اندیشہ ہے معاشرت کی تباہی کا خطرہ الگ ہے بہتر صورت یہ ہے کہ ایک دوسرے کی حقوق کی ادائیگی اور حسن معاشرت ملحوظ رکھتے ہوئے زوجین عافیتِ دارین کی دعاء مانگتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اپنے جلسہ میں غیر مسلك كے علماء كو بلانا
8564 مناظرگذشتہ رات میں نے خواب دیکھا کہ میری منگنی ہوگئی ہے، میں نے لڑکی دیکھی مگر بات نہیں کی (کسی نے کہا وہ لڑکی کشمیری ہے)۔ کھانا بہت عمدہ اور پر تکلف تھا۔میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ جب تم شادی دیکھو اور اپنی بیوی کو گھر نہ لاؤ تو اس کا مطلب ?موت ?ہے، لیکن میں نے شادی نہیں بلکہ منگنی دیکھی تھی۔براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں اور اس بارے میں کوئی دعابتائیں۔
5365 مناظرپرسوں رات میں نے ایک عجیب خواب دیکھا جس میں میں نے دیکھا کہ جیسے کسی شہر کے شروع میں سواگت کمان (ویلکم گیٹ) ہوتی ہے ویسی کمان کا سا نظارہ ہے۔ وہاں ایک انسانی پرچھائی نظر آرہی ہے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ انھوں نے موبائل سے ام المومنین ماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو فون لگایا اور خیریت پوچھ کر کچھ بات کی، بس اسی پر میری آنکھ کھل گئی۔ اس خواب میں میں نے پرچھائی کے علاوہ کسی کو نہ دیکھا نہ کوئی آواز سنی۔ اس خواب کے اندر کے حالات ایسے نظر آتے تھے جیسے خیالوں میں آدمی کسی چیز کا تصور کرتا ہے۔ اگر یہ خواب حق ہے تو میں نے آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں پانچویں مرتبہ زیارت کی ہے، ہرمرتبہ خواب دیکھنے کے بعد ایک عجیب طرح کی کیفیت ہوتی ہے۔ امید ہے آپ تعبیر بیان فرمائیں گے۔
1573 مناظرمیں نے اپنے خواب میں دیکھا کہ میرا گھر
ٹوٹ رہا ہے اور ہم سب گھر کے باہر بھاگے۔ یہ خواب مجھ کو پانچ دن تک آیا او راس سے
پہلے آٹھ دس دن خواب میں غیب کی چیز سے ڈر رہا ہوں شاید شیطان جیسا ہو۔برائے کرم
تعبیر بتادیں۔
میری
عمرپندرہ سال ہے اور میں انگلینڈ میں اسکول جاتا ہوں، جو کہ تقریباً نوے فیصد
عیسائی ہے۔ تیرہ سال کی عمر سے میں داڑھی رکھ رہا ہوں، اور اسکول میں میرے علاوہ
کسی اور کے داڑھی نہیں ہے، اور میں اپنی عمر کے لوگوں سے بہت مختلف لگتا ہوں کیوں
کہ کسی کے داڑھی نہیں ہے اور میری داڑھی بہت بڑی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ داڑھی کا
رکھنا واجب ہے اور اس کو صاف کرنا یا چھانٹنا بہت بڑا گناہ ہے، لیکن ماحول کی وجہ
سے مجھ کو محسوس ہوتا ہے کہ میں اس کو اس وقت نہیں رکھ سکتاہوں کیوں کہ لوگ میرے
ساتھ مختلف انداز میں معاملہ کرتے ہیں، اور میرا اسکول کا صرف ایک سال ہی باقی ہے۔
برائے کرم مجھ کو مشورہ عنایت فرماویں۔